🌹 ایک کافر جوان اپنے چچا کی بیٹی پر عاشق ہو گیا اس کا چچا حبشہ کا بادشاہ تها جوان اپنے چچا کے پاس گیا اور کہا: چچا جان مجهے آپکی بیٹی پسند ہے میں اسکی خواستگاری کے لئے آیا ہوں بادشاہ نے کہا:کوئی بات نہیں لیکن اس کا مهر بہت بهاری ہے جوان نے کہا جو کچھ بھی ہو مجهے قبول ہے بادشاہ نے کہا:مدینہ شهر میں میرا ایک دشمن رہتا ہے اس کا سر میرے پاس لاو اس وقت میری بیٹی تمہاری ہو گی. جوان نے کہا : چچا جان آپکے دشمن کا نام کیا ہے ؟ کہا:اکثر لوگ اسے علی ابن ابی طالب کے نام سے جانتے ہیں جوان نے فورا گهوڑے کے اوپر زین رکهی اور تیر تلوار نیزہ اور کمان کے ساتھ راہی مدینہ ہوا. جب شهر کے نزدیک ایک تپہ کے اوپر پہنچا تو دیکها کہ ایک عربی جوان نخلستان میں باغبانی و بیلچہ چلا رہا ہے جوان کے نزدیک گیا اور کہا: اے مرد عرب کیا تم علی کو جانتے ہو؟ جوان عرب نے کہا:علی سے کیا کام ہے؟ اس نے کہا: اپنے چچا جو کہ حبشہ کا بادشاہ ہے اس کے لئے علی کا سر لینے آیا ہوں کیونکہ اس نے اپنی بیٹی کا سر علی حق مهر قرار دیا ہے جوان عرب نے کہا: تم علی کا مقابلہ نہیں کر...