How World System is Running

اللہ تعالٰی نے کائنات کا نظام چلانے کے لیے ایک نظام بنایا ہے، کچھ کام ملائکہ کے زریعے کرتا ہے کچھ خودکار سسٹم کے تخت ہوجاتے ہیں جس کو قانون فطرت بھی کہتے ہیں، قانون فطرت اصولوں کے تحت کام کرتا ہے یہ اصول ہم سائنس کے زریعے سمجھ بھی سکتے ہیں کچھ سمجھے ہیں کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملائکہ کے پاس جو ڈیوٹی ہے اسکے کچھ کچھ اشارے قرآن مجید میں دیے گئے ہیں -اللہ تعالٰی انسانوں سے بھی ڈیوٹی لیتا ہے، سارے انبیاء ڈیوٹی پر مامور کرکے بھیجے گئے تھے، اللہ تعالٰی شہید کے بارے میں بھی یہی کہتا ہے کہ انکو مردہ نہ کہو وہ زندہ ہیں میں انکو رزق دیتا ہوں اور وہ اپنے ڈیوٹی پر مامور ہیں - یعنی اللہ تعالٰی غیر انبیاء کو بھی ڈیوٹی پر مامور کرتا ہے، حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں بھی یہی اتفاق ہے کہ وہ اللہ کے انبیاء میں سے نہیں ہے مگر دنیا میں ڈیوٹی پر مامور ہیں -
تو سوالات یہ پیدا ہوتے ہیں -
تو سوالات یہ پیدا ہوتے ہیں -1- کیا اللہ تعالٰی انسانوں کو دنیاوی امور چلانے کے لیے ڈیوٹی پر مامور کرتا ہے؟ ڈیوٹیاں مثلاً رزق تقسیم کرنا، زندگی اور موت کے فیصلے کرنا، مدد کرنا وغیرہ وغیرہ
2 - کیا موت کے بعد اللہ تعالٰی اپنی قدرت سے ڈیوٹی پر مامور لوگوں کے ڈیوٹیاں برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالٰی کے پاس یہ قدرت تو ہے کہ وہ ایسا کرے تو ہم کیوں یہ فرض کرسکتے ہیں کہ وہ ایسا نہیں کرتا ہے؟
3- اللہ تعالٰی کے بارے میں یہ سوچنا شرک ہے کہ وہ اپنے امور انسانوں کے زریعے چلاتا ہے یا یہ فرض کرلینا کہ اللہ تعالٰی انسانوں میں ڈیوٹیاں نہیں بانٹتا ہے؟

Comments

Popular posts from this blog

کیا جُرم اور گناہ میں فرق ہوتا ہے؟

علمی تَسلسٌل