بہترین نعت خواں


میرے پڑوس میں ایک شیطان صفت انسان رہتا ہے، پورا محلہ اسکی وجہ سے اذیت میں مبتلا رہتا ہے سارا سال، مگر ہر سال وہ ایک دفعہ محفل نعت کا بندوبست کرکے اپنے گناہ بخشوا دیتا ہے، اور لوگوں کو بتاتا بھی ہے کہ اس محلے میں میرے علاوہ سب جہنم جائیں گے، کیا آپ لوگوں نے عمران علی، معصوم ذینب کے قاتل کا کیس فالو کیا تھا، وہ اپنے بیان میں پولیس کو بتاتا ہے کہ ذینب کا ریپ کرنے کے بعد وہ سیدھا محفل نعت میں جا پہنچا، رپورٹ بتاتی ہے کہ وہ ایک بڑا ثناء خوان تھا- مسئلہ کدھر ہے؟قرآن کریم میں ذکر کرنے والوں اور بیان کرنے والوں میں فرق ظاہر کیا گیا ہے اہل بیان سے کہا گیا ہے کہ اگر قرآن مجید کی سمجھ نہیں آرہی ہے تو اہل ذکر سے پوچھ لو، زبانی بیانیے سے اہل ذکر والوں کا اتنا تعلق نہیں ہوتا ہے جتنا اہل کردار کا ہوتا ہے
بے شک حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کا کردار یا اسوہ سب سے افضل ہے، وہ سب سے ذیادہ رحیم، شفیق، کریم، مہربان صابر، وسعت قلب رکھنے والا، صادق اور امانت دار تھے، اگر ان صفات میں آپ میں کوئی بھی صفت پائی جاتی ہے تو آپ نبی کریم کا ذکر کررہے ہیں، آپ سب سے بڑے نعت خواں ہے اللہ تعالٰی نے یہی ذکر افضل قرار دیا ہے جو کردار سے نمایاں ہو، ہمارا معاشرہ علی عمران جیسے ثناء خوانوں سے بھرا پڑا ہے -

Comments

Popular posts from this blog

کیا جُرم اور گناہ میں فرق ہوتا ہے؟

علمی تَسلسٌل