Posts

جادو ہے نشہ ہے-

انسانی دماغ میں کئی ہارمونز ایک ہی وقت میں ہمارے حصے کو فنکشنل رکھتے ہیں اگر کوئی ہارمون ذیادہ مقدار میں ریلیز ہوجائے تو باقی ہارمونز کا فنکشن ڈارمنٹ ہوجاتا ہے ، اس قسم کے ایمبیلینس کو ہم نشہ بھی کہتے ہیں ، جہاں باقی ہارمونز اپنا اپنا فنکشن صحیح طریقے سے کرنا بند کرتے ہیں، شراب، چرس افیون وغیرہ ہمارے دماغ میں ہارمونز ایمبیلینس پیدا کرتے ہیں وہ سارے ایموشن یا جذبات جو آپ کے دماغ کو نارمل کام نہ کرنے دے وہ نشہ آور جذبات ہیں، یا خواہشات ہیں،  جو ہمارے دماغ کے لاجیکل پارٹ کو ڈارمنٹ کرتے ہیں- مذہب نے تمام نشہ آور چیزوں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے، چاہے وہ شراب ہو یا افیون، یا چرس، یا نشہ آور ادویات ہو، یا نفرت ہو محبت ہو، بغض ہو کینہ ہو، لالچ ہو، مگر بہت سارے فلاسفرز اور سائنس دان مذہب کو یا آسان الفاظ میں اندھی تقلید کو خود نشہ قرار دے چکے ہیں، کیونکہ ایسی مذہبی تقلید جو سوچ سمجھ سے عاری ہو ہمارے دماغ کے ساتھ وہی کام کرتی ہے جو شراب کرتا ہے، جو صرف جنونیت اور تشدد کا سبب ہے، میری ناقص عقل کے مطابق،قیامت کے دن، شرابی، مذہبی جنونی، ہوس پرست عاشق، کامیابی کے دوڑ میں دوسروں کو روندنے والے...

Humanity is the best religion for mankind

People are Allah gift to Mankind, everyone has the same body and soul. By respecting people He created we are actually respecting the Creator. Hatred leads nowhere, love, caring go a long way. Man has no right to decide which religion is the best SINCE MOTHER Earth was created, she has seen herself being divided both naturally (into sub continents) and then selfishly (into countries). She must have never thought that a day would come one when she would be divided by her own children in the name of RELIGION. When a child is born, he has no conscious knowledge about himself or about the environment around him. He is an alien, an innocent soul. His body is made up of the same elements as that of Mother Nature. They have the same two hands, two legs; a heart to love and not to hate and even the colour of blood is the same. It is really hard to digest that people forget themselves as in the direct gift of the Creator and fight for land, for power and for little things that hardly matter i...

Universal Truth!

Image

کوئی بیانیہ ذاتی ہے یا دشمنوں کا اسکو کیسے چیک کیا جائے؟

  جب کوئی سماجی یا سیاسی بیانیہ تخلیق ہوتا ہے تو بطور لسانیات کے سٹوڈنٹس ہمارے پاس یہ چیک کرنے کے لیے کچھ پیرامیٹرز موجود ہیں بعض پیرامیٹرز بہت ذیادہ سائنٹفک اور Systematic ہوتے ہیں اور ان پر کی گئی عقلی استدلال بہت ذیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے - کسی بھی بیانیے کے علاقائی یا غیر علاقائی وجود کو چیک کرنے کے لیے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ بیانیہ کس کس لیول پر موجود ہے - مثلاً کیا جو سیاسی یا سماجی بیانیہ میڈیا خاص طور پر  سوشل میڈیا پر پیش کیا جاتا ہے کیا وہ دوسرے بیانیوں میں بھی موجود ہے کیا اسکی Representations علاقائی شاعری، علاقائی اور ثقافتی کہانیوں، ٹپے یا گانوں میں بھی ہے کہ نہیں، اگر یہ بیانیہ علاقائی طور پر مختلف صورتوں میں موجود ہے تو یہ الزام بے بنیاد بن جاتا ہے کہ اسکے پیچھے کوئی باہر کا دشمن ہے، کیونکہ علاقائی سطح پر خاص طور پر وہ لوگ جو نہ الیکٹرانک میڈیا سے متاثر ہیں نہ انھوں نے کبھی سوشل میڈیا استعمال کیا ہوا ان پر یہ الزام لگانا کہ انکے جذبات، احساسات اور درد کے پیچھے باہر کا دشمن ہے ایک عقل سے ماورا الزام اور استدلال ہے، ایسے احساسات اور جذبات کے عوامل لوکل...

علمی تَسلسٌل

علم کی ترقی ہمیشہ ایک علمی مناظرے اور ڈائیلاگ کی شکل میں ظہور پذیر ہوئی ہے، ڈائلاگ ہمیشہ فریقین کے درمیان ہوا ہے ہر ایک ڈائیلاگ ایک آرگومنٹ کی شکل میں پیش ہوا ہے- آرگومنٹ ہمیشہ عقلی یا سائنسی دلائل (Premises) کی صورت میں ہوتا ہے، مخالف فریق ہمیشہ اُن دلائل میں کمزوری تلاش کرتا ہے جس پر ایک ڈائلاگ کھڑی کردی گئی ہوتی ہے، سارے عقلی اور سائنسی ڈائیلاگ ایک تسلسل کے ساتھ وقوع پذیر ہوئے ہیں - مطلب، علم ایک نہ ٹوٹنے والی کڑی کی صورت میں موجود ہے - اس تسلسل کو سمجھنا طالب علمی ہے اس میں اضافہ کرنا علم ہے اسی تسلسل کو سمجھانا استادی ہے، تسلسل کو چھوڑ کر درمیان میں نقب زنی کرنا جہالت ہے کسی ایک حصے کو علم سمجھنا منافقت ہے، کسی ایک حصے کو اپنے پست مقاصد کے لیے استعمال کرنا تخریب کاری ہے - ہر ایک علمی ڈائلاگ کے پیچھے اسکا فلسفہ ہوتا ہے اسکی ایک تاریخ ہوتی ہے اسمیں انقلابی سوچ اور تبدیلیاں بھی وقوع پذیر ہوتی ہیں ہر ایک سوچ کے کچھ ماننے والے ہوتے ہیں اور کچھ پروموٹ کرنے والے -

کیا جُرم اور گناہ میں فرق ہوتا ہے؟

پولیس جب کسی جوان جوڑے کو پارک میں پکڑتی ہیں تو اس پر مقدمہ امن امان میں خلل ڈالنے کا درج کرتی ہے، اسلئے کہ قانون کی نظر میں کسی شادی شدہ یا غیر شادی شدہ جوڑے کا آپس میں بیٹھنا، باتیں کرنا، گھومنا یا کھانا پینا کوئی جرم نہیں ہے، نہ پاکستانی قانون میں یا دنیا کسی اور جمہوریت میں اسکے لئے کوئی قانونی شق موجود ہے - مذہب اس طرح کی میل ملاپ کو گناہ سمجھتی ہے اور گناہ وہ خلاف ورزی ہے جس کا حساب کتاب اللہ تعالٰی کو دینا پڑتا ہے نہ کسی شخص کو، گروپ  کو یہاں تک کے ریاست بھی اسکی مجاز نہیں کہ اسکا حساب کتاب رکھیں - دنیا کا ہر ایک مذہب بشمول اسلام گناہ اور جرم میں فرق کرتا ہے ، ایسے تمام افعال جسکا اپنے علاوہ کسی اور کو نقصان ہورہا ہو وہ جرائم ہیں، اور مذہب نے حکومت وقت کو اجازت دی ہے کہ ایسے تمام جرائم قابل سزا بنائے، اور شہری قانون کا حلف لیکر ایسے تمام قوانین کے پاسداری کا وعدہ کرتے ہیں، آسان الفاظ میں تمام جرائم گناہ ہوتے ہیں مگر ہر ایک گناہ جُرم نہیں ہوتا- بہت سارے جرائم ریاست کی نظر سے چُھپ سکتے ہیں مگر اللہ تعالٰی روز قیامت انکی سزائیں متعین کریے گا اور کوئی بھی جُرم بغیر سزا ی...

فطرت سے شکست خوردہ معاشرہ

تصور کرلو کسی کو بھوک لگی ہے اور وہ یہ کہہ کر بھوک مٹانے سے انکار کردے کہ ابھی میری تعلیم مکمل نہیں ہے اسلئے کچھ کھانا نہیں ہے یا کسی کو واش روم آیا ہے اور وہ یہ کہے کہ ابھی نوکری نہیں ملی ہے اسلئے ابھی واش روم نہیں جاسکتا ہوں، نتیجہ کیا نکلے گا؟ وہی جو فطرت سے مقابلہ کرنے والوں کا نکلتا ہے، شرمندگی، احساس گناہ، احساس کمتری مثال دینے کا مطلب یہ تھا کہ فطرت ناگزیر ہے، اس کو کسی اور فیکٹر سے جوڑنا نہیں چاہئے نہ روکنا چاہئیے، کوئی ہندو اپنی ساری مقدس کت ابوں کا وِرد بھی کردیں تو واش روم کو نہیں روک سکتا ہے نہ کوئی عیسائی اور نہ مسلمان ایسا کرسکتا ہے مطلب فطرت کو نہ مذہب نے روکا ہے نہ روکنے کا کہا ہے، ہاں مطمئن کرنے کے طریقہ کار کو متعین کیا ہے، یہ کہ فطرت کو کیسے مطمئن کیا جائے اس پر ہر ایک مذہب نے حدود مقرر کیے ہیں - بھوک، پیاس ہوس بہت اہم اور سب سے ضروری اور انتہائی ناگزیر فطرت انسانی ہیں، انسان کا وجود بنتے ہی بھوک اور پیاس کی ضرورت کا پابند ہوجاتا ہے اور بلوغت کے ساتھ ہی جنسی ضروریات کے تابع ہوجاتا ہے، بلوغت کے بعد جنسی ضروریات کو یہ کہہ کر روکنا کہ تعلیم مکمل نہیں ہے، نوکری نہی...

تبلیغ میری نظر میں

مذاہب دنیا کے لئے بنائے گئے ہیں، مطلب اسلام بھی دنیاوی فائدے کیلئے آیا ہے، یہ سکھانے کے لئے کہ ایک جسمانی، نفسیاتی، روحانی اور سماجی طور پر کامیاب اور صاف ستھری زندگی کیسی گزاری جائے، جو لوگ دنیا میں کامیاب ہوگئے انکو انعام کے طور پر جنت دی جائے گی - مذہب کا فوکل پوائنٹ دنیا ہے آخرت نہیں، جو لوگ دنیا میں جسمانی اور نیتوں میں پاک صاف رہتے ہیں ہیں وہی جنت جائیں گے، دنیا کی گندی زندگی چاہے وہ عمل میں ہو یا نیتوں میں مذہب کے مقاصد سے متصادم ہے - اس تمہید کا مقصد یہ ہے کہ اسلام عبادات کا مجموعہ نہیں، بلکہ ہر ایک عبادت اور اصول ایک فنکشنل اصول پر کام کرتا ہے، مطلب جو چیزیں منع ہے وہ سماجی اور سائنسی لحاظ سے نقصان دہ اور جن چیزوں کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسکے سماجی، جسمانی اور نفسیاتی فائدے ہیں، ہر ایک نبی اپنے وقت کے مطابق بات سمجھاتا ہے، چونکہ اسارے انبیاء پری سائنس ایج میں آئے تھے اسلئے کسی بھی مذہبی حکم کے پیچھے سائنسی لاجک سمجھانا مشکل تھا، اسلئے جنت اور دوزخ سے جوڑنا ضروری تھا، اگر انبیاء کا دور سائنسی دور ہوتا تو ہر ایک اصول کے پیچھے سائنسی لاجک بتاتے - مثال کے طور صفائی کا حک...

بہترین نعت خواں

میرے پڑوس میں ایک شیطان صفت انسان رہتا ہے، پورا محلہ اسکی وجہ سے اذیت میں مبتلا رہتا ہے سارا سال، مگر ہر سال وہ ایک دفعہ محفل نعت کا بندوبست کرکے اپنے گناہ بخشوا دیتا ہے، اور لوگوں کو بتاتا بھی ہے کہ اس محلے میں میرے علاوہ سب جہنم جائیں گے،  کیا آپ لوگوں نے عمران علی، معصوم ذینب کے قاتل کا کیس فالو کیا تھا، وہ اپنے بیان میں پولیس کو بتاتا ہے کہ ذینب کا ریپ کرنے کے بعد وہ سیدھا محفل نعت میں جا پہنچا، رپورٹ بتاتی ہے کہ وہ ایک بڑا ثناء خوان تھا- مسئلہ کدھر ہے؟ قرآن کریم میں ذکر کرنے والوں اور بیان کرنے والوں میں فرق ظاہر کیا گیا ہے اہل بیان سے کہا گیا ہے کہ اگر قرآن مجید کی سمجھ نہیں آرہی ہے تو اہل ذکر سے پوچھ لو، زبانی بیانیے سے اہل ذکر والوں کا اتنا تعلق نہیں ہوتا ہے جتنا اہل کردار کا ہوتا ہے بے شک حضور اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کا کردار یا اسوہ سب سے افضل ہے، وہ سب سے ذیادہ رحیم، شفیق، کریم، مہربان صابر، وسعت قلب رکھنے والا، صادق اور امانت دار تھے، اگر ان صفات میں آپ میں کوئی بھی صفت پائی جاتی ہے تو آپ نبی کریم کا ذکر کررہے ہیں، آپ سب سے بڑے نعت خواں ہے اللہ تعالٰی نے یہی ذکر ...

جاننا خود سے شروع ہوکر ارد گرد پھر دنیا اور کائنات پر منتج ہوتا ہے

جاننا خود سے شروع ہوکر ارد گرد پھر دنیا اور کائنات پر منتج ہوتا ہے - یہی ہر ایک سیلیبس کے لیے بنیاد ہونا چاہیے - اسی ترتیب کو تعلیم کے بنیادی اصولوں میں اپناکر ہم اپنا تعلیمی نصاب دوبارہ ترتیب دے سکتے ہیں - باتیں بہت ہیں، یہاں چند ایک تبدیلیوں کے لیے تجاویز یہ ہوسکتی ہیں - 1- میٹرک تک تعلیم میں جانچنے کے معیارات Quantitative کے ساتھ ساتھ Qualitative بھی ہونے چاہیے ، اور ساتھ Relative Grading پر بھی نظر ثانی کرنی چاہیے - 2- بعض سبجیکٹس کو میٹرک سے نکال کر ایف ایس سی میں ہی رکھنے چاہیے، فزکس اور کیمسٹری کے فارمولے میٹرک میں رٹا کروانے کی کوئی ذیادہ ضرورت نہیں ہے فزکس اور کیمسٹری کے وہ اصول جو ہمارے اردگرد یا روزمرہ میں استعمال ہوتے ہیں انکو ہی فوکس میں رکھنا چاہیے - بیالوجی اور باٹنی کو Context Based پڑھانا چاہیے - 3- میڈیکل کا سبجیکٹ جو Personal Hygiene, فرسٹ ایڈ اور اور بڑی بیماریوں کے بارے میں آگاہی پر مشتمل ہو میٹرک سے پہلے پڑھانا چاہیے - ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ابتدائی تعلیم سے ڈالنی چاہیے - 4- کریٹیکل تھنکنگ اینڈ Creative thinking کو بطور سبجیکٹ متعارف کروانا چاہی...

وحدت پرستی یا کم علمی

ایک پتھر جس کو شیطان سمجھ کر پتھر مارنا، ایک گھر پتھروں سے بنا کر اسکو اللہ کا گھر سمجھنا، پھر اسکا طواف کرنا، حضرت اسماعیل علیہ السلام ک ی ماں کی سُنت میں دوڑنا، ایک جانور کو ذبح کرنا اللہ کے لیے، ایک گھوڑے پر چادر ڈال کر اسے شبیر کا زلجناح سمجھنا, ماں باپ یا بزرگوں کو جُھک کے ملنا یا اُنکا ہاتھ چومنا اور بہت سے اور، یہ سارے Symbolic عمل ہے، ایسی علامتیت ہر ایک مذہب اور ثقافت میں ہوتی ہے ، انکے بغیر مذاہب نامکمل ہیں مُِچل فُوکو کے مطابق ان علامات اور انکی معنی کو سمجھنے کے لیے اُس کمیونٹی کا حصہ بننا ضروری ہے جہاں انکی پریکٹس کی جاتی ہے، مثلاً اسلام کے سیمبالک اقدار سے نابلد انگریز ہمیں ایک پتھر کو شیطان سمجھ کر پتھر مارتے ہوئے دیکھ کر بمشکل اپنی جاہلانہ ہنسی روک سکے گا، یہی حال ایک مسلمان کا ایک یہودی کو ایک دیوار کے ساتھ گریہ کرتے ہوئے دیکھ کر ہوگا- اسی طرح مُحَرم کا ہر ایک عمل سیمبالک ہے، ایک جاہل فرقہ پرست ان سارے سیمبالک ایکشنز کو صرف انجوائے کرسکتا ہے یا بدعت سمجھ کے لعن طعن ہی کرسکتا ہے - سیمبالزم جہالت نہیں، بلکہ انکا نفع و نقصان کے ترازو میں یا سیاق و سباق سے ہٹ کر ...

میں گواہی دیتا ہوں

میں گواہی دیتا ہوں کہ علم کے دو بڑے زرائع ایمپیریکل (Empirical) یعنی تجرباتی جو ہم خواص خمسہ کے مشاہدات کے زریعے حاصل کرتے ہیں اور ریشنل (Rational) یعنی عقل کے زریعے کسی نتیجے پر پہنچنا، انکے علاوہ تیسرا بڑا زریعہ ٹیسٹمنی(Testimony) یعنی کسی ایسے شخص کی گواہی ہے جو اپنے فیلڈ میں اتھارٹی ہو یا اگر اتھارٹی کا تعلق مذہب سے ہو تو وہ خود ثابت شدہ صادق وامین ہو، چونکہ مذہب کا ایک بڑا حصہ عام لوگوں کو نہ تو ایمپیریکل زرائع سے سمجھایا جاسکتا ہے نہ عقلی دلیل سے، اسلئے عالم کا یعنی ٹی سٹمنی یا گواہی دینے والے کا صادق اور امین ہونا بہت ضروری ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ مذہبی علوم کے پیچھے کوئی سائنسی یا عقلی دلیل نہیں ہوتی مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ دلیل عقلی ہو یا سائنسی سمجھنے والے کے پاس سمجھنے کے لیے علم کا ہونا ضروری ہے - اللہ کے بھیجے گئے انبیاء کی صداقت کی گواہی تو دشمن بھی دیا کرتے تھے - عرب کے بدو چونکہ دلیل کے قائل نہیں تھے اور سائنس سے نابلد اسلئے اللہ تعالٰی مشرکین سے حضور صل اللہ علیہ والہ و سلم کی صداقت کی گواہی دلوا کر اعلان نبوت کرواتا ہے - منبر اور محراب پر بیٹھنے والا ہر شخ...

Why we Teach Science

ہم سائنس پڑھاتے کیوں ہے - یہ سوال کہ سائنس میں کیا کس لیول پڑھانا چاہیے، سے پہلے ہمیں خود سے یہ پوچھنے کی ضرورت ہے کہ ہم سائنس کیوں پڑھانا چاہتے ہیں - میرے خیال میں ہم سے بہت سوں کو یہ پتہ ہے کہ ہم سکول کالج اور یونیورسٹی لیول پر سائنس کیوں پڑھاتے ہیں - ایک سادہ سا جواب تو یہ ہوسکتا ہے کہ ہم سائنس بطور سبجیکٹ اسلئے پڑھاتے ہیں کہ ہم ملک کو سائنس دان دے سکیں - مگر میرے خیال میں یہ پورا سچ نہیں ہے، کسی بھی معاشرے کے لئے سائنس پڑھانے کے مندرجہ ذیل مقاصد ہونے چاہیے - 1- ابتدائی تعلیم یعنی میٹرک تک مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم سائنسی سوچ پروان چڑھا سکے - 2- ایف ایس سی تک سائنس کے بڑے بڑے اصولوں سے آگاہی مقصد ہوسکتا ہے - 3- گریجویشن میں سبجیکٹ سپیشلائزیشن مقاصد میں ہوتا ہے- 4- اور ہائیر ایجوکیشن میں تحقیق و تنقید کو پروان چڑھانا مقاصد میں شامل ہے - اگر ہم ابتدائی تعلیم کے مقاصد کو دیکھ لیں تو یہ بالکل واضح ہے کہ کانٹینٹ(Content) سے ذیادہ میتھاڈالوجی (Methodology) اہم ہے - سائنسی طریقے میں چونکہ آبزرویشن (Observation) کو بنیادی حیثیت شامل ہے اسلئے کتابی فارمولوں سے ذیادہ سائنٹیفک فیلڈ کا ہونا بہ...

How World System is Running

اللہ تعالٰی نے کائنات کا نظام چلانے کے لیے ایک نظام بنایا ہے، کچھ کام ملائکہ کے زریعے کرتا ہے کچھ خودکار سسٹم کے تخت ہوجاتے ہیں جس کو قانون فطرت بھی کہتے ہیں، قانون فطرت اصولوں کے تحت کام کرتا ہے یہ اصول ہم سائنس کے زریعے سمجھ بھی سکتے ہیں کچھ سمجھے ہیں کچھ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملائکہ کے پاس جو ڈیوٹی ہے اسکے کچھ کچھ اشارے قرآن مجید میں دیے گئے ہیں - اللہ تعالٰی انسانوں سے بھی ڈیوٹی لیتا ہے، سارے انبیاء ڈیوٹی پر مامور کرکے بھیجے گئے تھے، اللہ تعالٰی شہید کے بارے میں بھی  یہی کہتا ہے کہ انکو مردہ نہ کہو وہ زندہ ہیں میں انکو رزق دیتا ہوں اور وہ اپنے ڈیوٹی پر مامور ہیں - یعنی اللہ تعالٰی غیر انبیاء کو بھی ڈیوٹی پر مامور کرتا ہے، حضرت خضر علیہ السلام کے بارے میں بھی یہی اتفاق ہے کہ وہ اللہ کے انبیاء میں سے نہیں ہے مگر دنیا میں ڈیوٹی پر مامور ہیں - تو سوالات یہ پیدا ہوتے ہیں - تو سوالات یہ پیدا ہوتے ہیں - 1- کیا اللہ تعالٰی انسانوں کو دنیاوی امور چلانے کے لیے ڈیوٹی پر مامور کرتا ہے؟ ڈیوٹیاں مثلاً رزق تقسیم کرنا، زندگی اور موت کے فیصلے کرنا، مدد کرنا وغیرہ وغیرہ 2 - کیا موت کے بعد...

Film on interfaith harmony in Parachinar releases on third day of Eid

Image
PARACHINAR: A large number of locals were present on Monday at the premier of a film which depicts interfaith harmony in the city of Parachinar in the Kurram Agency, known as the hub of sectarian violence.   "The film is worthy of applause as it sends a clear message of unity, which is the need of the hour," social worker Shahid Kazmi told  Geo.tv .  A journalist who was present at the release, Mohammad Sadiq, said the students of Lahore's National College of Arts — who belong to Kurram Agency — have truly worked hard on making the film.  While talking to  Geo.tv , art director and one of the lead actors, Ahmed Shah, said the film  Sulagty Chinaar  is the story of two friends who belonged to different sects — one is a Shia while the other is Sunni — but their relation was free from sectarian discrimination that Parachinar has been infused with for years. “This is a film of untold stories of the city that go unreported,” he said. “We ...

Real Leaders of Fata

Image

quotes of imam ali

Image

Imam Ali Ki Marifat

🌹 ایک کافر جوان اپنے چچا کی بیٹی پر عاشق ہو گیا اس کا چچا حبشہ کا بادشاہ تها جوان اپنے چچا کے پاس گیا اور کہا: چچا جان مجهے آپکی بیٹی پسند ہے میں اسکی خواستگاری کے لئے آیا ہوں بادشاہ نے کہا:کوئی بات نہیں لیکن اس کا مهر بہت بهاری ہے  جوان نے کہا جو کچھ بھی ہو مجهے قبول ہے   بادشاہ نے کہا:مدینہ شهر میں میرا ایک دشمن رہتا ہے اس کا سر میرے پاس لاو اس وقت میری بیٹی تمہاری ہو گی. جوان نے کہا : چچا جان آپکے دشمن کا نام کیا ہے ؟ کہا:اکثر لوگ اسے علی ابن ابی طالب کے نام سے جانتے ہیں جوان نے فورا گهوڑے کے اوپر زین رکهی اور تیر تلوار نیزہ اور کمان کے ساتھ راہی مدینہ ہوا.  جب شهر کے نزدیک ایک تپہ کے اوپر پہنچا تو دیکها کہ ایک عربی جوان نخلستان میں باغبانی و بیلچہ چلا رہا ہے جوان کے نزدیک گیا اور کہا: اے مرد عرب کیا تم علی کو جانتے ہو؟  جوان عرب نے کہا:علی سے کیا کام ہے؟  اس نے کہا: اپنے چچا جو کہ حبشہ کا بادشاہ ہے اس کے لئے علی کا سر لینے آیا ہوں کیونکہ اس نے اپنی بیٹی کا سر علی حق مهر قرار دیا ہے جوان عرب نے کہا: تم علی کا مقابلہ نہیں کر...

Quotes of the day

Image

New Vacancy announced in Islamia College University Peshawar

Image
Last date of apply is 5th June 2017 Apply as soon as possible